سینئر صحافی فرہاد زیدی انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
63

کراچی: سینئر صحافی معروف شاعر اور اسکالر فرہاد زیدی کراچی میں انتقال کرگئے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے فرہاد زیدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب ڈیفنس میں واقع امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔ فرہاد زیدی پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی، روزنامہ مشرق اخبار کے ایڈیٹر اور اے پی این ایس کے صدر رہے۔

کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ فرہاد زیدی صرف ایک شخص نہیں بلکہ نوجوان صحافیوں کے لیے ایک درسگاہ تھے۔ آج بھی صحافتی دنیا میں ان کے سینکڑوں شاگرہ موجود ہیں انہوں نے صحافی حقوق، ملک میں آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ان کا دنیا سے چلے جانا ایک نقصان عظیم ہے۔

کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے ان کے بیٹے حسن زیدی سے فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے سمیت کراچی کی تمام صحافی برادری ان کے ساتھ ہے۔ کے یو جے نے فرہاد زیدی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں