پشاور سے سیاستدانوں کو کالز کا معاملہ، افسر کو شوکاز نوٹس جاری

0
161

کراچی (مدثر غفور) ‘اجنبی’ کے مطابق پشاور سے مختلف سیاستدانوں کو کی گئی کالز پر ادارے نے پشاور میں تعینات افسر کی تحقیقات شروع کردی تھی اور اب افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ سیاستدانوں کو کالز کی بات کا جب ادارے کے سربراہ کو علم ہوا تو انہوں نے پہلے افسر کی سرزنش کی اور پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جبکہ اجنبی کے مطابق افسر کو شوکاز نوٹس کی مختلف وجوہات بھی ہیں اور افسر کی ملاقات وزیراعظم سے ہوئی ہے۔

اجنبی کے مطابق ‏کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے، آئی ایس آئی کے اہلکاروں سے اب بھی کام لینے کی کوششوں اور سیاستدانوں کو فون کالز کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

یاد رہے مسلم لیگ نواز کے رہنمائوں نے پشاور میں تعینات ادارے کے اہم طاقتور افسر کی طرف سے مختلف سیاست دانوں کو کال کرنے کے الزام لگایا تھا جس پر پر ادارے نے افسر کی ارکان اسمبلی کو کی گئی کالز کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں