آئی پی ایف کا 15 اکتوبر کو لندن میں بھارت کیخلاف بڑا عوامی مظاہرہ کرنے کا اعلان

0
18

لندن: دنیا بھر کے لوگوں کیلئے سیاسی، انسانی، بنیادی اور جمہوری حقوق کی خاطر برطانیہ میں سرگرم تنظیم ، انٹرنیشنل پولیٹیکل فورم نے تنازعہ کشمیر کے تناظر میں کشمیریوں کے بنیادی حق رائے دہی کی اہمیت کو اُجاگر، بھارتی حکومت کے مسلسل غاصبانہ اقدامات کیخلاف موثر آواز اٹھانے کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے آئی پی ایف کے زیر اہتمام ایک بڑا عوامی مظاہرہ 15 اکتوبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمئشن کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل پولیٹیکل فورم کے ترجمان کے مطابق آئی پی ایف کی جانب سے 15 اکتوبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ایک بڑے عوامی مظاہرے کی کال دی گئی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کو سلب کرنے کی بھارتی کاوشوں اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کی سازشوں اور کشمیری سیاسی قیدیوں کو پابند سلاسل رکھنے کیخلاف آواز اٹھائی جاسکے۔ اس مقصد کی خاطر انسانی حقوق کی تنظیموں، سرگرم کارکنوں، سیاسی حلقوں اور جمہوریت پسند فورمز و افراد کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

آئی پی ایف کے چیئرمین خالد لطیف بلوچ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر گزشتہ 75 برس سے صرف نظر برتنا، کشمیریوں کے بنیادی انسانی، جمہوری اور سیاسی حق کو روندنے کے مترادف ہے۔ کشمیر تنازعہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور بھارتی حکومت کو اسکا گریبان دکھانے کیلئے آئی پی ایف ایک منظم کاوش کرنے جارہا ہے۔ اس مقصد کی خاطر عوامی رابطہ مہم شروع کی جاچکی ہے۔ خالد لطیف بلوچ کی جانب سے لندن میں مقیم کشمیری اور مقامی سیاسی لیڈرز کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا گیا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ہزاروں ساسی قیدیوں کو رکھنے جیسے اقدام بہت تشویش کے قابل ہیں۔ چیئرمین آئی ہی ایف نے ان کشمیری اور مقامی سیاسی لیڈرز کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مجوزہ عوامی مظاہرے کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں