وفاقی پولیس کی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی، شمالی کوریا کی ایمبیسی پر دھاوا

0
79

اسلام آباد: وفاقی پولیس ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورین سفارت خانے کے عقبی دروازے توڑتے ہوئے داخل ہو گئی۔ سفارتی عملہ نے آئی جی اسلام آباد کو خط بجھوا دیا۔

‏اسلام آباد پولیس کی سفارتی آداب اور جینیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں شمالی کوریا کی ایمبیسی پر دھاوا بولا۔ 7 مارچ کی شام کو اہلکار پچھلی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور سفارتخانے کے دروازوں کو توڑتے ہوئے سفارتخانے کی تلاشی لی اور عملے کو محبوس بنائے رکھا۔

شمالی کوریا کے سفارتخانے کی جانب سے احتجاجی خط میں حملہ آور اہلکاروں اور ٹوٹے دروازوں کی تصاویر حکومت وقت کو بھیج دیں۔ یاد رہے ‏‎‎‎‎‎‎سفارت خانے پر حملہ تو اس ملک پر حملہ تصور ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں