ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری

0
68

اسلام آباد: مئی میں مہنگائی میں 0.10فیصد اضافہ، ادارہ شماریات  کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ ‏مئی 2020 کے مقابلے میں مئی 2021  میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ‏مئی 2020 کے مقابلے میں مئی 2021  میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ‏رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ‏ایک ماہ میں مرغی 16.87، پھل 10.54 ، آٹا 9.75 فیصد مہنگا ہوا۔ ‏گوشت 4.68، چینی 1.83 اور گڑ 2 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

‏ٹماٹر 46.64، سبزیاں 18.84 اور انڈے 11.58فیصد سستے ہوئے۔ ‏دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27 اور دال مسور1.12فیصد سستی ہوئی اور ‏ایک سال میں چکن 59.57 ،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75 فیصد ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں