ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سروے، عدلیہ اور پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ترین قرار

0
139

کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سروے میں عدلیہ اور پولیس جو سب سے زیادہ کرپٹ ترین قرار دے دیا۔ پاکستانی عوام کے خیال میں ملک میں سب سے زیادہ کرپشن پولیس میں ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ملک بھر میں کرپشن Perception سروے 2021 جا ری کردیا جس میں ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑی وجوہات کے بارے میں پاکستانی عوام کی رائے طلب کی گئی تھی۔

سروے میں عوام کی رائے میں بتایا گیا کہ کمزور احتساب، طاقتور طبقے کی ہوس اور کم تنخواہیں کرپشن کی سب سے بڑی وجوہات ہیں جب کہ حکومتی نااہلی، کرپشن، سیاست دانوں کی کار سرکار میں مداخلت اور پالیسیوں پر عدم عمل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ سروے میں پاکستانی عوام نے پولیس کو ملک کاسب سے کرپٹ ترین ادارہ قراردیا جبکہ عدلیہ کو کرپشن میں دوسرے نمبر پر جگہ دی۔

سروےکے مطابق، 92.9 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں سب سے زیادہ مہنگائی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی، 85 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سال میں ان کی آمدنی میں کمی آئی اور وہ موجودہ حکومت کی خود احتسابی سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔

احتساب کے عمل میں 66.8 فیصد عوام کا خیال ہے کہ احتساب جانبدارانہ ہے جب کہ 50 فیصد لوگوں کے خیال میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے۔ 23.3 فیصد کہتے ہیں کہ مہنگائی اور بےروز گاری میں اضافے کی اصل وجہ کرپشن ہے، 9.6 فیصد عوام سمجھتےہیں کہ سیاستدانوں کی کار سرکار میں مداخلت مہنگائی اوربےروز گاری میں اضافےکی اصل وجہ ہے۔

16.6فیصد شہریوں کی رائے ہےکہ پالیسیوں پرعمل نہ ہونے کی وجہ مہنگائی اور کرپشن ہے، 51.9 لوگوں کابکہنا ہے کہ کرپشن کی اہم وجہ کمزور احتساب ہے، 29.3 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ طاقتور طبقے کی ہوس کی وجہ سے کرپشن ہے جب کہ 18.8 فیصد لوگوں نے کرپشن کی اہم وجہ کم اجرت کو قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں