شازیہ عطاء مری کے حوالے سے فیک ٹویٹ کا معاملہ، اینکر پرسن برطرف

0
62

کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطاء مری کے حوالے سے فیک ٹویٹ کے معاملہ پر چینل پبلک نیوز نے اینکر پرسن ہرمیت سنگھ کو برطرف کر دیا۔

شازیہ مری نے لیگل نوٹس بھیجا کہ معافی مانگیں یا 10 ارب کے ہرجانہ کے کیس کا سامنے کریں، جس پر ہرمیت سنگھ نے سرعام معافی مانگ کر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ہرمیت سنگھ نے شازیہ مری کے حوالے سے فیک نیوز ٹویٹ اور شئیر کی تھی کہ شازیہ مری کے گھر سے 97 ارب روپے برآمد ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے حوالے سے مذاق پر مبنی متعدد پوسٹس بھی دیکھنے کو ملیں جس میں کہا جاتا رہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں