تحریک انصاف کی مقامی حکومتوں کے انتخابات سے قبل بھرپور صف بندی کی تیاریاں

0
63

اسلام آباد: مقامی حکومتوں کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی بھرپور صف بندی کی تیاریاں شروع۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں چیف آرگنائزرسینیٹر سیف اللہ خان نیازی ملک گیر دوروں کیلئے پوری طرح تیار ہوگئے۔

چیف آرگنائزر اپنے ملک گیر دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب کے اہم ضلع بہاولنگر سے کریں گے۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔

تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کی قیادت میں ریجنل و ضلعی ذمہ داران کو چیف آرگنائزر کی آمد سے آگاہ کر دیا گیا۔ دورہ بہاولنگر کے دوران سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ چیف آرگنائزر تحریک انصاف اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کلیدی سیاسی زعماء سے بھی ملیں گے۔ دورہ بہاولنگر کے دوران چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں