اسلام آباد کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

0
49

اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 16 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکٹر جی سیون ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56 کو سیل کیا جاۓ گا اور سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 9 کو سیل کیا جاۓ گا۔ سیکٹر جی نائن ٹو کی گلی نمبر 1 کو سیل کیا جاۓ گا اور سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52 کو سیل کیا جاۓ گا۔ سیکٹر ای الیون فور کی گلی نمبر 11 کو سیل کیا جاۓ گا اور سیکٹر آئی ٹین فور کی گلی نمبر 112 کو سیل کیا جاۓ گا جبکہ سیکٹر جی نائن تھری کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70، 77، 122، 125 اور 126 کو سیل کیا جاۓ گا۔

تمام گلیوں کو سیل کرنے کا عمل آج صبح 9 بجے سے شروع کر دیا گیا ہے۔ سیل ہونے والی تم گلیوں میں اشیائے ضروری کی دکانوں کو کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں