وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق عدالت کا فیصلہ تھانے میں جمع کرادیا

0
60

کوئٹہ: اپوزیشن کا وزیراعلی سمیت دیگر خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق عدالت کا فیصلہ جمع کرادیا۔ تھانہ بجلی روڈ پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ سمیت دیگر اراکین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج تھانے میں سیشن کورٹ کا فیصلہ پیش کیا ہے۔ بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ 18جون کو اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے ساتھ ظلم ناانصافی کی گئی اور۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی اراکین اسمبلی کے ساتھ پولیس نے تشدد کرکے زخمی کیا۔ پولیس نے پوزیشن اراکین اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا گیا اور 18جون کو اپوزیشن نے وزیراعلی سمیت پولیس کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے درخواست دی تھی۔ درخواست پر علمدرآمد نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے رجوع کیا اور سیشن کورٹ نے پولیس  کو ہدایت کی کہ وزیراعلی سمیت دیگر خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں