پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا

0
301

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا،یہ سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔پی سی بی کےڈومیسٹک  سیزن 21-2020   کےنو ٹورنامنٹس میں220 میچز کھیلے گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ  کوڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے واحد بورڈ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 22-2021 پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی میچز سے مکمل طور پر الگ حیثیت رکھتا ہے، ستمبر 2021 سے مارچ 2022  کے درمیان پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کی میزبانی کرے گا اس دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی منعقد ہوگی۔

دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ کے میچز ڈومیسٹک سیزن22-2021 میں شامل نہیں ہیں، دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ 16 جولائی کو شروع ہوا اور 22 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اس ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی ہیں ،سی سی اے ٹورنامنٹ شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم  کر رہا ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

آئندہ سیزن میں پاتھ ویز کرکٹ کے لیے اضافی میچز شامل کئے گئے ہیں جس کے لیے پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اجازت دی ہے وہ انڈ ر 16 اور انڈر 19 کے لیے دو ٹیمیں شامل کر سکتی ہیں۔

نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی  اور ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا، مزید 12 ٹیمیں نیشنل انڈر 16 کپ میں 8 سے 19 مارچ تک 31 میچ کھیلیں گی۔راولپنڈی سنگل لیگ مقابلوں کی میزبانی کر ے گا۔

کوویڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے  ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ہے۔ یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں