منسٹری آف کامرس کے 250 ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

0
77

کراچی: منسٹری آف کامرس کے گریڈ 15 اور اس سے کم کے 250 ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بہت سے ملازمین کو ایک کے بجائے دو گریڈ میں ترقی دے کر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

اپ گریڈیشن کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ گریڈ 15 کے 38 اسسٹنٹ ملازمین کو گریڈ 16 میں، گریڈ 14 کے 20 اسٹینو ٹائپسٹ کو گریڈ 15 میں، گریڈ 14 کے 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو گریڈ 15 میں، گریڈ 4 سے 7 کے 32 ڈرائیورز کو اگلے دو گریڈ ترقی دے کر گریڈ 6 سے 8 میں، گریڈ 1 سے 3 کے 122 نائب قاصدوں کو دو درجے ترقی دے کر گریڈ 3 سے 5 میں، گریڈ 3 کے 6 قاصدوں کو دو گریڈ ترقی، گریڈ 2 اور 3 کے دفتری کو دو گریڈ اور گریڈ 1 اور 2 کے خاکروبوں کو اگلے دو گریڈ میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں