چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کا آبنائے پار تعلقات کی پُرامن اور مربوط ترقی پر زور

0
70

بیجنگ: چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ یانگ نے 13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پانچویں اجلاس میں تائیوانی وفد کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے آبنائے پار تعلقات کی پرامن اور مربوط ترقی پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے بدھ کو ہونے والی اس ملاقات میں ایک چین کے اصول اور آبنائے پار تعلقات کے لیے 1992 میں ہونے والے اتفاق رائے کا اعادہ کیا۔

وانگ نے کہا کہ وقت، رفتار اور راستبازی ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اور یہ کہ چین کے پاس مختلف پیچیدہ حالات سے نمٹنے کی صلاحیت اور اعتماد موجود ہے۔

‘تائیوان کی آزادی’ کے لیے علیحدگی پسندانہ کوششوں اور تائیوان کے معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے، وانگ نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ ہاتھ ملائیں اور قومی یکجہتی اور تجدید نو کے مقصد کو فروغ دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں