اے این پی کی میڈیا پر پابندی کی شدید مذمت

0
45

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران میڈیا پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت میں داخلے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ پارلیمان قانون سازی عمارت ہے اس میں میڈیا کی پابندی عوام کی آواز اور حقائق پر ڈاکے کے مترادف ہے۔ ماضی میں سول اور عسکری قیادت پارلیمان میں آتی رہی رہیں لیکن کبھی میڈیا پر پابندی نہیں لگی۔

زاہد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل میڈیا پر قدغن لگانے میں مصروف ہے اور اسد قیصر اسپیکر ہونے کے باوجود پارلیمان کو بے توقیر کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے اس سے قبل میڈیا گیلری کو تالے بھی لگوا چکے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی میڈیا پر پابندی کی وضاحت کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں