ڈی جی رینجرز سندھ کا کراچی پولیس آفس کا دورہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات

0
82

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کا کراچی پولیس آفس کا دورہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کی۔ کراچی میں امن و امان کے قیام میں پولیس اور رینجرز نے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ شہر کو دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر سے پاک کرنے اور امن و امان کی بحالی میں  پولیس کیساتھ سندھ رینجرز نے بھی مثالی کردار ادا کیا۔

 ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہر میں اہم تنصیبات سمیت حساس مقامات پر موجودہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کراچی پولیس اور سندھ رینجرز کی جانب سے بہترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ شہر میں فرنٹ لائن پر امن کے قیام سمیت قدرتی آفات سے نبزد آزما پولیس اور رینجرز کے افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور کراچی پولیس اور رینجرز کے جوان سیسہ پلائی دیوار بن کر امن دشمنوں کے سامنے کھڑے ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور کراچی پولیس کے کردار کو سراہا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی جی رینجرز سندھ کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور انکی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی سمیت جرائم کے خاتمے عوام کے تحفظ کیلئے فورس کا ہر افسر و سپاہی جان ہتھیلی پر رکھ قانون کی پاسداری اور فرض کی ادائیگی کیلئے ہر دم تیار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں