افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
61

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنےکی کوشش کی جارہی ہے، افواج کو ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حقیقت کے برخلاف، ہتک آمیز  اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں۔ ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں