اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کی کابل میں سکول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

0
47

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کابل میں بچیوں کے سکول پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز عمل قرار دیا اور کہا ہے کہ امن کے دشمن معصوم بچوں اور بچیوں کو نشانہ بنارہے ہیں، یہ انسانیت کے نام پہ دھبہ ہے۔ کسی کے سینے میں دل ہو تو وہ کبھی بھی عورتوں، بچوں اور بوڑھوں پر ہاتھ تک نہیں اٹھاتا۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اس قسم کے حملے کون کروارہا ہے؟ کیا افغان عوام کو امن میں جینے کا کوئی حق نہیں۔ معصوم بچیوں کو خون میں نہلایا گیا، رمضان المبارک میں تواتر سے بم حملے تشویشناک ہیں۔ افغانستان میں امن نہیں ہوگا تو پورا خطہ بدامنی کی آگ میں جلے گا، اس جنگ کا خاتمہ پورے خطے کیلئے ضروری ہوچکا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب بھی کہتے ہیں کہ منتخب حکومت کے ہر فیصلے کی حمایت تمام قوتوں پر لازم ہے، اے این پی منتخب افغان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ افغان اونڈ، افغان لِڈ مذاکرات کے بغیر یہ خونریزی نہیں روکی جاسکتی، ہر فریق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔خطے پر ایک نئی جنگ منڈلارہی ہے، اس بار اگر آگ لگ گئی تو گھر کسی کا نہیں بچے گا۔نئی جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پختونوں کو ہوگا، پختون مزید خونریزی برداشت نہیں کرسکتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں