اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کیخلاف مراد سعید کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا

0
108

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کیخلاف وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں سائبر کرائمز کے تحت ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر خارج کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ محسن بیگ کے خلاف پیکا کی سیکشن 20 کے تحت درج مقدمہ خارج کیا گیا اور مراد سعید ہتک عزت کے دیگر قوانین کے تحت درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت صحافی بلال غوری اور ابصار عالم کے خلاف بھی مقدمات خارج کردیے۔ ایف آئی اے نے مراد سعید کی درخواست پر 16 فروری کو محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں