صدر مملکت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

0
46

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت کو انکی خصوصی دلچسپی کے شعبے، سائبر سیکورٹی، پر بھی بریفنگ دی گئی۔

صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے  آئی ایس آئی کی  کاوشوں کی تعریف کی  اور ان کی پیشہ وارا نہ تیاری  پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں