ملازمین جبری برطرفی کیس، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

0
116

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوکریوں سے فارغ ہونے والے ایس ایس جی سی کے ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی اور عدالت کا ایس ایس جی سی سے فارغ ہونے والے ملازمین کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

وکیل ضمیر احمد گھمرو کے مطابق سپریم کورٹ نے ملازمین کی بحالی کے جس ایکٹ کو کالعدم قرار دیا درخواست گزاروں کو اس ایکٹ کے تحت بحال نہیں کیا گیا تھا۔ ایس ایس جی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 360 ملازمین کو فارغ کردیا تھا۔

وکیل ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ملازمین کی بحالی کے 2010 کے ایکٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دو ہزار دس کا  ایکٹ 2009 میں جاری ہونے والے آرڈیننس کا تسلسل تھا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ فارغ ہونے والے ملازمین نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آرڈیننس لائیں ملازمین کو بحال کریں آرڈیننس کچھ عرصے میں ختم ہوجائے اس کے بعد ایکٹ بنادیں۔ اس طرح ملازمین ملازمت سے انجوائے کرتے رہیں۔

وکیل ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ جس ایکٹ کے تحت ملازمین کو مستقل کیا گیا تھا سپریم کورٹ نے اس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں