عوام کے لیے لاک ڈاؤن، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کورونا ایس او پیز کی دہجیاں اڑا دی

0
176

کراچی: کورونا وائرس کے نام پر پیپلزپارٹی کی کراچی  کے تاجر اور عوام کیلئے دشمن پالیسیاں جاری۔ تاجروں اور عوام کے لیے لاک ڈاؤن وزراء اور جیالے موج مستی میں لاک ڈائون کے باوجود جشن منانے لگے ہیں جبکہ دوسری طرف اسٹیل ٹائون پولیس کارروائی کی بجائے پروگرام کی سیکیورٹی پر معمور ہوگئی۔

تین دن میں دوسری بار صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو نے کورونا ایس او پیز کی دہجیاں اڑا دی اور وزیر بننے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کورونا ایس او پیز نظرانداز کردیا گیا۔

تقریب گلشن حدید کے ایک شادی ہال میں رکھی گئی اور تقریب میں مقامی ایس ایچ او ممتاز خان مروت خود تقریب میں بحیثیت مہمان شریک تھے۔

یاد رہے ایک ماہ پہلے ہی اسٹیل ٹائون پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے گلشن حدید کے غریب دکانداروں کو تھانے کی سیر کرواتے رہے ہیں جبکہ اب خود ہی لاک ڈائون میں صوبائی وزیر کیلئے رکھی گئی تقریب میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں