پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں عید الاضحی سے قبل بلا اجازت اضافہ

0
85

کراچی: سندھ میں عید الاضحی سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بلا اجازت اضافہ کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کےاحکامات پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز اور موٹروے پولیس کو خط میں انٹرسٹی، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی جانچ پڑتال کے لئے نگراں کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

خط میں نگراں کمیٹیوں کے ذریعے زائد کرایہ وصول کرنے والے  ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ہائی ویز، موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں