کراچی میں ڈاکو راج قائم، ڈکیٹی کے دوران مزاہمت کرنے پر ایک اور نوجوان قتل

0
197

کراچی میں بے لگام ڈاکووں نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا۔ گزشتہ روز نارتھ کراچی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا۔

لواحقین کے مطابق 22 سالہ اُسامہ حافظ قرآن تھا اور کال سینٹر میں جاب کرتا تھا اور مقتول اُسامہ سہراب گوٹھ کا رہائشی اور 6 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا. مقتول نوجوان دوست کے ہمراہ چپلی کباب کھانے نارتھ کراچی آیا تھا. اسامہ موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا کہ دو ڈاکووں نے اسلحہ دکھا کر چھیننا چاہا۔ اسامہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

سرسید پولیس کی معاملے پر مبینہ غیر سنجیدگی، تاحال نوجوان کو زخمی قرار دینے میں مصروف ہے۔

ایس ایچ او سرسید کا موقف ہے کہ نوجوان اسامہ زخمی اور اسپتال میں زیر علاج ہے اور مقتول نوجوان اسامہ کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں