ہزارہ برادری کو بازار کالج میں جانے کی آزادی نہیں ہے، مریم نواز

0
36

کوئٹہ: سانحہ مچھ کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں اہل بیت کے مانے والوں کو نواز شریف شہباز شریف اور اپنی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں۔
اس سانحہ پر آپ سب سے دلی اظہار تعزیت کرتی ہوں اور مجھ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کہاں سے بات شروع کروں۔ جو آج آپ پر گزرہی ہیں ہمیں آپ کی تکلیف کا آپ سے زیادہ احساس نہیں کرسکتے۔ مجھے ابھی کٹے گلے کے تصویز دکھائی گئی مجھ سے دیکھا نہیں گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بچے کس بے حس کو پکار رہے تھے کہ جب تک آپ نہیں آئیں گے ہم اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔ان شہداء میں وہ بچہ بھی شامل جو اپنے فیس کیلئے کام کرنے گیا تھا۔ ہزارہ برادری کو بازار کالج میں جانے کی آزدی نہیں ہے اور میں تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کرکہتی ہیں خدارا آئو۔ ریاست کی زمہ داری ہے کہ عوام کا تحفظ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی زمہ داری میں فیل ہوئے ہیں تو آئیں ان کی داد رسی کریں۔ یہ لاشیں آپ کے منتظر ہے آپ کی انا ان شہداء سے زیادہ ہے؟۔ منفی میں یہ بیٹھے ہیں آپ آئو ان کے سر پر ہاتھ رکھو۔ اگر آپ تنقید کے ڈر سے نہیں آرہے ہیں تو آئیں تنقید سن لیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سو دن بھی گزر جائیں یہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ اس وقت میں سوائے آواز اٹھانے کے اور کچھ نہیں کرسکتی ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں