وسطی غزہ میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی بمباری، 30 سے زائد افراد ہلاک

0
12

کراچی: وسطی غزہ میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل نے بمباری کی ہے جس میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ سنیچر کی رات گئے اسرائیل نے المغازی کیمپ پر بمباری کی۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الاقصیٰ شہدا ہسپتال میں 30 سے زیادہ لاشیں لائی گئی ہیں۔
اس سے قبل روئٹرز کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے بے گھر ہونے افراد کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں