کے یو جے نے سالانہ فیس کی وصولی کا آغاز کردیا، کئی ارکان نے فیس جمع کرادی

0
25

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ارکان سے سالانہ فیس کی وصولی کا آغاز کردیا ہے جو 31 اکتوبر 2021 تک وصول کی جائے گی۔

 کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق یونین کے ارکان سے فیس کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو کراچی یونین آف جرنلسٹس کے کئی ارکان نے اپنی فیس جمع کرائی اور یہ سلسلہ 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔

کے یو جے کے ارکان خازن لیاقت رانا یا مجلس عاملہ کے کسی بھی رکن کے پاس سالانہ فیس 240 روپے جمع کراسکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں