ایسا ہے میرا پاکستان

0
41

تحریر: عاشر عظیم

جو بھی پاکستان کو سنوارنے کی کوشش کرے گا، اس کے لئے پاکستان کی سر زمین تنگ کردی جاتی ہے۔

میرا نام عاشر عظیم ہے اور میں کرسچن کمیونٹی کا ایک فرد تھا، میں نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ‘دھواں’ میں اظہر کے نام سے مرکزی کردار ادا کیا!خ۔ سی ایس ایس کرکے کسٹمز میں افسر بنا، رشوت ستانی کا بازار گرم تھا، کسٹمز کے بڑوں کو مشورہ دیا کہ رشوت ختم کریں، چیئرمین نے مجھے نظام تیار کرنے کا حکم دیا، میں دن رات ایک کرکے ایسا نظام بنانے میں کامیاب ہوا جس سے رشوت کے راستے بند ہو سکتے تھے. محکمہ کے افسران میرے دشمن بن گئے، نیب کے ذریعے مجھے گرفتار کرلیا گیا، مجھ پر ناجائز کمائی کا الزام لگا اور حساب لیا جاتا رہا، پھر جیل سے رہا ہوگیا۔

میں بضد تھا کہ اپنی بیگناہی ثابت کروں گا اور بحال ہو کر دم لوں گا، بااثر افسران کا خیال تھا کہ رہائی کے بعد میں بھی ملک سے بھاگ جاؤں گا جب ایسا نہ ہوا تو میرے اوپر غداری کے مقدمات اور دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے کے الزامات لگا دیئے گئے اور پھر گرفتار کر لیا گیا، اس کیس میں سے بھی کچھ نہ نکلا اور میں رہا ہو گیا۔

میں نے قرض لے کر ایک فلم ‘مالک’ بنائی جس میں پاکستان کی اشرافیہ ،بیورو کریسی، کرپٹ نظام کو للکارا، اس فلم کی نمائش نہ ہونے دی گئی اور میرا سرمایہ ڈوب گیا، آخرکار وہ دن بھی آگیا جب میرے اوپر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور میں کئی برسوں بعد اپنے عہدے پر بحال ہوا۔

میں خود کو بیگناہ ثابت کرنا چاہتا تھا اور کامیاب ہو گیا لیکن اس قوم کی مزید خدمت کی ہمت نہیں تھی، بحالی کے چار دن بعد اپنے عہدے سے استعفی دیا اور خاندان سمیت کینیڈا منتقل ہو گیا۔ آج کل میں کینیڈا میں ٹرک چلا کر اپنی فیملی کی کفالت کرنے اور مالک فلم بنانے کے لیے لیا گیا قرض اتارنے میں مصروف ہوں۔ لیکن پاکستان سے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں، اس طرح کے بہت لوگ ہیں لیکن مجبور ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں