وزارتیں اور عہدے پارٹی کی امانت سمجھتے ہیں، نثار کھوڑو

0
32

کراچی: نثار کھوڑو صدر پی پی پی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارتیں اور عہدے پارٹی کی امانت سمجھتے ہیں۔ پارٹی قیادت کے فیصلوں کو قبول کرنے کے ہم سب پابند ہیں۔ لاڑکانہ کے پی ایس 11 میں جی ڈی اے امیدوار معظم عباسی کو سپریم کورٹ سے ڈی سیٹ کرواکر وہ سیٹ پارٹی کے حوالے کی تھی۔ جس جی ڈی اے کے مخالف امیدوار کو عدالت سے ڈی سیٹ کروایا اس مخالف امیدوار کی ضمنی انتخابات میں حمایت کیسے کی جاسکتی ہے؟۔ لاڑکانہ کے پی ایس 11 پر ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی شکست کے ذمیدار ٹہرانے اور مخالف کی حمایت کرنے کی خبریں میڈیا ٹرائل ہیں۔ پارٹی ورکروں، ہمدوروں سے لے کر تمام عہدیداروں تک ہم سب پارٹی اور قیادت کا سر اونچا کرنے کے لئے جدوجہد کے میدان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہینگے۔ پارٹی کے ساتھ وفاداریاں تھی، ہیں اور رہینگی اور پارٹی کے تمام فیصلوں پر من و عن عمل کرنے کے سب پابند ہوتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی طور پر سندھ میں گورنر راج نہیں لگا سکتی تو مختلف حربوں سے وزیراعظم راج کے ذریعے سندھ پر گرفت چاہتی ہے۔ اب کوئی اور راج نہیں صرف عوامی حکومت اور عوام کا ہی راج چلے گا۔ ملک بھر کی عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے اور ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں