فلم اسٹار میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے

0
235

لاہور: پاکستان کی معروف فلم اسٹارمیرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے.

فلم اسٹارمیرا کے فیس بک، ٹوئٹراورانسٹاگرام کے اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔ اداکارہ نے اس متعلق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو تحقیقات کے لیے درخواست بھی دے دی۔

فلم اسٹار میرا نے اپنے سابقہ مینجر پر الزام عائد کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ میرے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے باعث فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں اورمیرے ہزاروں فالوورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہورہا۔ اداکارہ نے کہا کہ فوری طور پر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے سائبرونگ نے فلم اسٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کردی۔  میرا نے ایف آئی اے سائبرونگ کو ارتضی رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں