کراچی یونین آف جرنلسٹس کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان سے معافی کا مطالبہ

0
41

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی جانب سے ایک یو ٹیوب چینل کو انٹرویو کے دوران پاکستانی میڈیا سے متعلق ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وسیم خان کو ان کے عہدے سے برطرف کریں کے۔ کے یو جے نے ملک بھر کی صحافی برادری سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور وسیم خان کی تمام کوریجز کے مکمل بائیکاٹ کی بھی اپیل کی ہے۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدیفن صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیم خان کی جانب سے پاکستان میڈیا خاص طور پر اسپورٹس جرنلسٹس سے متعلق جن الفاظ کا استعمال کیا گیا وہ ان کی ذہنی حالت اور خاندانی تربیت کا اظہار ہیں۔ دنیا بھر میں میڈیا کی جانب سے حکومتوں اور ان کے اداروں کی کارکردگی پر تنقید کی جاتی ہے اور وسیم خان نے جس غیرملکی میڈیا کا اپنے انٹرویو میں حوالہ دیا ہے۔ وہاں ایسی تنقید کو مثبت لیا جاتا ہے اور ادارے میڈیا پر حملوں کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اسپورٹس مین کی حکومت میں ملک کے اہم ترین ادارے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک غیرملکی شہریت کے حامل شخص کو اہم ترین پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے جو ملک میں کرکٹ کی تباہی کا اصل ذمہ دار ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگر ملک میں کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں تو انہیں وسیم خان جیسے  شخص کو اس کے عہدے سے ہٹانا ہوگا جس نے تاج برطانیہ کے مفادات کے تحتظ کا بھی حلف لے رکھا ہے۔

 وسیم خان کا بیان پاکستانی صحافیوں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے اور ملک میں صحافیوں کے تحفظ کے قوانین جس کا بل سندھ اسمبلی منظور کرچکی ہے اس کے تحت ایک جرم ہے۔ کے یو جے نے وسیم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستانی میڈیا سے متعلق ہتک آمیز الفاظ واپس لیں اور اپنے رویے کی معافی مانگیں بصورت دیگر کراچی یونین آف جرنلسٹس وسیم خان کے خلاف صحافیوں کے تحفظ کے کمیشن کو شکایت بھیجنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں