اپنے پانچ بچوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والی ‘ماں’ کو موت کی نیند سُلا دیا گیا

0
58

بیلجیم: سفاک خاتون جو اپنے پانچ بچوں کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارے جانے پر عمر قید کی سزا کاٹ رہی تھی کو اسپتال میں موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔

جینیویو لیرمیٹ جو ایک مراکشی شہری بو شعیب مقدم کی بیوی تھی نے سنہ 2007 میں اپنے پانچ بچوں کو قتل کرکے خود کشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے زخمی حالت میں بچا لیا گیا تھا۔

لیرمیٹ پر بیلجیم کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں اس پر جرم ثابت ہونے پراسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سنہ 2019 میں وہ شدید نفسیاری عوارض کا شکار ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔ اس نے اپنے وکیل نکولس کوہن کے ذریعے بیماری سے نجات کے لیے ‘پرسکون موت’ کی درخواست دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں