شمالی وزیرستان آپریشن، فائرنگ کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے، آئی ایس پی آر

0
66

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے تین دہشتگرد کمانڈروں سمیت 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پرآپریشن کیا۔ آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔

مرنے والوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔ مرنے والوں میں عبدالعنیر الیاس (ٹی ٹی پی طوفان گروپ)، جنید الیاس جامد (ٹی ٹی طارق گروپ) اور خالق شاہ دین الیاس ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) شامل ہے۔ مرنے والے دہشتگرد 2009ء سے لے کر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد بارودی سرنگوں سے حملوں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔  دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں