سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکا کے سیکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی سے ملاقات

0
55

اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے حالیہ سری لنکا کے سرکاری دورے کے دوران  سری لنکا کے سکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ، جنرل ریٹائرڈ کمال گنارتنے سے سری لنکن منسٹری آف ڈیفنس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ریٹائرڈ کمال گنارتنے نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکن فضائیہ کی 70 ویں سالگرہ میں شرکت پر سربراہ پاک فضائیہ سے اظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج خصوصاََ ائیرفورسز کے مابین مظبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان کی غیر مشروط حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ ایئر چیف نے اپنے دورے کے دوران سری لنکا کی مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 دونوں سربراہان نے باہمی تعاون بالخصوص تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں