انقلابیوں کا ایک اور یوٹرن، مستعفی ارکان کا استعفے واپس لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

0
91

اسلام آباد: تحریک انصاف مستعفی اراکین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ قومی اسمبلی سے ہمارے استعفے دینےکی قانون کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں۔ ہمارے استعفے منظور کرنے کا اسپیکر کا حکم اور الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیاجائے۔

عمران خان یقینی شکست دیکھتے ہوئے ضمنی الیکشن سے بھاگ گیا آج تحریک انصاف کے مزید دس ارکان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی کہ ہم نے استعفیٰ نہیں دیا ہم سے زبردستی دستخط کرائے گئے اور شکور شاد کی طرح ہمیں بھی استعفے کی تصدیق کا موقع دیا جائے۔

تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ایم این اے شیرین مزاری اور شاندانہ گلزار نے اپنے استعفے واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجوع کر لیا اور دونوں سابق ایم این اے نے اپنی پیٹیشن میں کہا ہم نے استعفیٰ ہی نہیں دیا۔

تحریک انصاف کے ‎فرخ حبیب نے اپنی لیڈر عمران خان کی طرح یوٹرن لیتے ہوئے اپنا استعفیٰ واپس لینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی فرخ حبیب نے کہا میں نے استعفیٰ نہیں دیا مجھے موقع دیا جائے کہ میں اسپیکر کے پاس جاکر اپنا موقف پیش کروں۔ درخواست دینے والوں میں شیریں مزاری، فرخ حبیب اور علی محمد بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں