او آئی سی کے انسانی حقوق کمشن کے وفد کی وزارتِ خارجہ آمد

0
38

اسلام آباد: اوآئی سی کے انسانی حقوق کمشن کے بارہ رکنی وفد کی وزارتِ خارجہ آمد۔ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری رضا بشر تارڑ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ آج 5 اگست کے دن آپ کی آمد ہمارے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ آج پورے ملک میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اور نہتے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ خواتین کی بے حرمتی معمول بن چکا ہے۔ بھارت سرکار  مقبوضہ جموں و کشمیر میں جغرافیائی تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے، بین الاقوامی قوانین سے رو گردانی کرتے ہوئے، اب تک 3.8 ملین ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر چکی ہے۔ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ آئی پی ایچ آرسی کا وفد 4 سے 9 اگست تک پاکستان اور آزادجموں وکشمیر کے دورے پر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں