پیپلزپارٹی کے مختلف رہنمائوں کا ‘یوم استحصال کشمیر’ پر ردعمل

0
42

کراچی: مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ایک سال مکمل ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں پر بھارتی افواج کے ظالم و ستم پر صوبائی وزراء مکیش کمار چاؤلہ، جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کا ردعمل۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر ظلم بند کیا جائے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے وہاں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ نریندر مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص سندھ کے عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اقوام متحدہ ترجیحی بنیادوں پر مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔ سندھ کے عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قسم کے اخلاقی اور آئینی تعاون کے لئے تیار ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں