چیچنیا، روسی صحافیہ کی انگلیاں توڑ دی، حلیہ بگاڑ دیا

0
138

کراچی: چیچنیا میں ایک روسی صحافیہ کی انگلیاں توڑ دی گئی اور اس کا حلیہ بگاڑ دیا۔ چیچنیا میں روسی خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال داخل کرنا پڑا۔

اخباری رپورٹس اور روسی انسانی حقوق کی این جی او میوریال نے رپورٹ کیا کہ آزاد اخبار نووایا گزیٹا کے لیے کام کرنے والے ایک روسی تفتیشی صحافیہ کو چیچنیا میں شدید مار پیٹ کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

میوریال کے مطابق چیچنیا کی صحافیہ اور انسانی حقوق کی کارکن ماہر ایلینا ملاشینا پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ قفقاز میں واقع ایک عدالت میں مقدمے کے فیصلے کی کوریج کرنے کے لیے وہاں موجود تھیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایلینا ملاشینا کی انگلیاں توڑ دی گئیں اور وہ ہوش کھو بیٹھی تھی۔ ان کے پورے جسم میں بہت سے زخم آئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں