سینیٹ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا جعلی پائلٹ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے اجلاس

0
70

کراچی: سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس گزشتہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ پاکستانی پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کے حوالے سے جو پاکستان کی بدنامی ہوئی اس پر ذمہ داروں کے خلاف کس طرح فوجداری مقدمات درج کئے جاسکتے ہیں۔

اجلاس کو ایف آئی اے حکام نے آگاہ کیا کہ کیونکہ جعلی لائسنس کے اجراء میں منی ٹریل ملوث ہے اس لیے دوبارہ تحقیقات اور مقدمات درج کیے جا سکتے ہیں۔ کمیٹی نے اس بات پر بھی غور کیا کہ حالانکہ پاکستان کی بدنامی ہوئی مگر مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس کے کیریئر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جرمانوں اور دوبارہ ایگزام کے پراسیس کو اپنایا جائے۔

اجلاس کو ایف آئی اے حکام نے آگاہ کیا کہ مذکورہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اور اگلی سنوائی 6 جون کو ہے لہذا عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے جس پر اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں