اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، خواتین بھی نشانے پر آگئیں

0
77

کراچی: اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، خواتین بھی نشانے پر آگئیں۔ اب تو ملزمان اسلحہ دکھانے کی بھی زحمت نہیں کرتے۔

لیاقت آباد میں لڑکی سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ لیاقت آباد نمبر ایک، گلی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے پرس چھین لیا، چلتی موٹرسائیکل سے اتر کر ملزم نے راہگیر لڑکی سے پرس چھینا۔

برقعہ پوش لڑکی نے ہر ممکن مزاحمت کی، چھینا جھپٹی میں پرس زمین پر گر گیا، ملزم نے دوبارہ پرس اٹھایا اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان کے چہرے بھی پہچانے جاسکتے ہیں۔ واردات کے بعد شہریوں کو بھی ملزمان کے پیچھے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں