انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کا 12 گھنٹے بعد ناظم جوکھیو قتل کا نوٹس، قتل میں ملوث جام اویس جوکھیو کو گرفتار کرنے کی ہدایت

0
241

کراچی: قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 12 گھنٹے کے بعد ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ناظم جوکھیو کے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل میں ملوث سردار جام اویس بجار خان جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

‏بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ضلع ملیر کراچی اور ضلع قمبر میں سندھ اسمبلی کے ارکان صوبائی اسمبلی پر قتل کے الزامات بلاول بھٹو کے لیے امتحان ہیں۔

اب دیکھنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اصولوں کو مقدم رکھتے ہیں یا پارٹی مجبوریوں کو مقدم رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں