‏سی پیک اتھارٹی کا خاتمہ بھی کردیا گیا

0
93

کراچی (مدثر غفور) سی پیک منصوبے کو تباہی سے دوچار کرنے والے اور پاپا جونز پیزا کے مالک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو چائنہ کے دبائو پر عہدے سے برخاست کردیا گیا جبکہ چئیرمین سی پیک ختم کروا کہ ساتھ ہی سی پیک اتھارٹی بھی ختم کروائی گئی ہے۔ اب سی پیک کا ایس اے پی ایم لگایا گیا ہے نا کہ چئیرمین سی پیک کو قائم رکھا گیا ہے اور ان کی جگہ پر بطور مشیر وزیر اعظم سی پیک خالد منصور کی تعیناتی کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا، خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کردیا گیا، خالد منصور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ خالد منصور بطور معاون خصوصی برائے سی پیک امور ذمہ داری سنبھالیں گے۔

سی پیک کو کھڈے لائن لگانے کا بعد عاصم سلیم باجوہ مستعفی

ذرائع کے مطابق سی پیک ‏‎اتھارٹی آرڈیننس کا دورانیہ پورا ہونے پر ختم کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں