حکومت سندھ نے ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، سیٹلاٸٹ ٹاون بنانے کی تیاری

0
59

کراچی: حکومت سندھ نے ملیرڈولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کافیصلہ کرلیا، ایک مرتبہ پھر ذوالفقارآباد جیسا منصوبہ سیٹلاٸٹ ٹاون بنانے کی تیاری کرلی گئی۔ ملیرضلع کے کٸی گاٶں/دیہاتوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ ملیرڈولپمنٹ اتھارٹی ترمیم بل 2023 کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

مجوزہ بل کے متن کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1993 سیکشن 17 کے سب سیکشن (2) میں ایک نئی شق ڈالی گئی ہے۔ جس کے تحت کراچی کی 17 ریونیو دیہوں کو کنٹرولڈ ایریا قرار دیا گیا ہے۔ تاکہ ان دیہوں پر مشتمل سیٹلائٹ ٹاؤن وجود میں آسکے اور ملیر ضلع کی دھابیجی،کاٹھوڑ، گھگھر، شاھ مرید، ماہیو، شاہی چب، لوہار کو لنگ، مٹھا گھر، بولھاڑی سمیت 17 دیہہ شامل کیا جائے گا۔

کنٹرولڈ ایریا کا مطلب یہی ہے کہ جو علاقے جہاں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات اور تجاوزات کو روکا جائے گا۔ ان علاقوں کو منصوبہ بندی کے تحت ترقی دلوائی جائے گی۔ ایم ڈی اے ترمیم بل گذشتہ روز کے سندھ اسمبلی کی ایجنڈا میں شامل تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں