عوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخواہ میں نشستیں کم کرنے کی مذمت

0
26

وانا: عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ فاٹا کی قومی اسمبلی میں چھ نشستیں کم کرنے کا عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان پرزور مذمت کرتی ہے۔ قبائلی علاقے کے باسی کافی عرصے سے بہت سخت  حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ مرج ایریا (سابقہ فاٹا) کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور نا انصافی ہے۔ الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں جن میں مرج ایریا کی 272 حلقہ بندیاں کم کر کے 266 کر دئیے گئے۔ سابقہ فاٹا کے ایم این ایز کی سیٹیں 12 سے کم کر کے 6 کرنا قابل مذمت ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبائلی علاقوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک بند کیا جائے۔

تاج محمد وزیر کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا کے 12 سیٹیں برقرار رکھی جائے اور صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کو بھڑایا جائے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس چیز کا نوٹس لیں، قبائلی پٹی کو ان کی نمائندگی سے نہ روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکام بالا دیگر اضلاع کی مرج قبائلی اضلاع کو بھی ان کے جائز حقوق دینے کیلئے قانون سازی کریں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیاگیا، تو مرج ایریا کی ایک وفد عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کے ساتھ باہمی مشاورت سے آگے کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں