غیر ممالک میں ایف آئی اے افسران کی نئی تعنیاتیوں کے لیے نامزدگیاں طلب

0
112

کراچی: ایف آئی اے ہیڈ کواٹر نے ترکیہ اور یونان کے سفارتخانوں کے لنک افسزز میں نئے افسران کی تعیناتیوں کے لئے ملک بھر کے ایف آئی اے دفاتر سے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم احمد رضوان خان نے تمام زونل دفاتر کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ ماضی میں ان دو ممالک کے لئے دو افسران منتخب کئے گئے تھے مگر کیونکہ وہ ترقی پا کر گریڈ 20 میں چلے گئے اور یہ عہدہ گریڈ 18/19 کے افسر کا ہے، لہذا نئے سرے سے دوبارہ ان پوسٹوں پر پی ایس پی یا حقیقی ایف آئی اے افسران کی نامزدگیاں مطلوب ہیں۔ وہ افسران جو تعیناتی کے خواہشمند ہیں یا کوئی سرکل کسی افسر کو مناسب سمجھتا ہے تو ان کے نام 10 مارچ تک بھیج دیئے جائیں۔ افسران کی سی ویز بھی ارسال کی جائیں۔ جو پہلے سے کسی دیگر سفارتخانے کے لیے نامزد یا منتخب ہو چکے ہیں وہ دوبارہ اپلائی کرنے کے مجاز نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں