میں گانٹھ کی بیماری، کراچی میں دودھ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

0
191

کراچی: میں گانٹھ کی بیماری سے شہر کراچی میں دودھ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کراچی کیٹل فارمز میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماری کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا اور۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

کمشنر کراچی محمداقبال میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ مل کر معاملہ کی جانچ کی جائے اور بیماری کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت کی کہ ماہرین سے مل کر بیماری کی جانوروں سے انسانوں تک منتقلی کا بھی جائزہ لیا جائے۔

کمشنر کراچی نے جانوروں میں بیماری کے باعث شہر میں دودھ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ کیٹل فارمز کے جانوروں میں گانٹھ کی بیماری پھیل رہی ہے۔

پاکستان ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جانوروں کی نقل و حرکت پرپابندی لگانے اور جانوروں کو 15 روز قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں