شاہ لطیف ٹائون سے اُجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار

0
143

کراچی: شاہ لطیف پولیس نے سے اجرتی قاتل کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے 19 فروری 2022 کو عبداللہ گوٹھ میں شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ مقتول سید عبدالرزاق کو قتل کرنے کیلئے ملزمان نے رقم لی تھی۔

گرفتار ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔ شہری کے قتل کا مقدمہ نمبر 266/2022 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں زوہیب اور وقار شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں