سپریم کورٹ آف پاکستان، ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوگئی

0
93

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان ہائی کورٹ میں پیش ہو گئی، اعلی ترین عدالت اپنے عدالتی عملے سے متعلق بنیادی معلومات عوام کو دینے سے انکاری ہے۔

انفارمیشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو معلومات شہری کو دینے کا حکم دیا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔

دوسری طرف ایڈیشنل اٹارنی جنرل رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں پیش ہوگئے لیکن سوال کیا یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے۔

انفارمیشن کمیشن کا دارہ بنا ہی اسی لیے ہے کہ وہ عوام کو معلومات فراہم کرنے میں مدد کرے اس لیے اس ادارے نے یہی حکم جاری کرنا تھا اس کی اپروچ یہی ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ اپنے ملازمین کی معلومات منظر عام پر لانے سے کتراتی ہے تو پھر وہ سپریم کورٹ خود کیسے دوسروں کے معاملات میں معلومات لے سکتی ہے۔

پاکستان میں ہر ادارے کی ماسوائے سیکورٹی اور دفاع کے مطلوبہ اطلاعات بہم عوام کو مہیا نہیں کی جاسکتیں۔

یاد رہے کئی سال پہلے بھارت میں ایک شہری کو عدالت کے ججز کی تقرری کے بارے معلومات نہ دینے کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے دہلی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ لیکن ہائی کورٹ کے سنگل بنچ اور ڈویژن بنچ نے رٹ مسترد کر کے مطلوبہ معلومات دینے کا فیصلہ دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں