فورتھ پلر اور سی ڈی آر ایس کے زیر اہتمام سینکڑوں صحافیوں میں فوڈ پیکج تقیسم

0
82

اسلام آباد: فورتھ پلر اور سی ڈی آر ایس کا صحافیوں کے لئے بڑا قدم، وفاقی دارالحکومت کے صحافیوں میں فوڈ پیکٹس کی تقیسم، پہلے مرحلے میں سینکڑوں صحافی خاندان مستفید ہوئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی کے کورونا، لاک ڈائون اور میڈیا بحران سے متاثرہ صحافیوں کے لئے فورتھ پلر ایک بار پھر امید کی کرن بن گیا، مرکزی صدر نے فارو ق مرزا نے ذاتی دلچسپی لیکر سینکڑوں صحافی خاندانوں کو رمضان پیکج پہنچا دیا۔

اسلام آباد میں ایک مختصر تقریب کے دوران سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شے نے فوڈ پیکج سیکرٹری جنرل مظہراقبال، ڈائریکٹر نیوز طاہر محمود اعوان کے حوالے کیا جسے جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافی خاندانوں تک پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شے نے کہا کہ صحافی کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کورونا وباء کے دوران کوریج میں صحافیوں نے اپنی زندگیاں دائو پر لگائیں، کورونا وباء کے دوران صحافیوں کے کردار پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بھی فیملی اور ضروریات ہوتی ہیں، گزشتہ برس بھی کورونا سے متاثر صحافیوں میں فوڈ پیکٹس بانٹے تھے، آئندہ بھی صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے فورتھ پلر کے ساتھ ملکر کردار ادا کرینگے، امریکا سے صدر فورتھ پلر فاروق مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے لئے خدمات پر سی ڈی آر ایس کے شکر گزار ہیں، دوسرے مرحلے میں مزید صحافیوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کرینگے، چاہتا ہوں کہ صحافی برادری اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے، صحافی کی فلاح و بہود کے لئے مزید پروگرام بھی جلد لا رہے ہیں۔

 سیکرٹری جنرل فورتھ پلر مظہرا قبال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بہت سے صحافی ملازمتوں سے محروم ہوئے، صحافیوں کے ساتھ تعاون پر سی ڈی آر ایس اور صدر فورتھ پلر کے شکر گزار ہیں، تقریب میں شریک سنئیر صحافی و اینکر پرسن سید محسن رضا نے کہا کہ فورتھ پلر اور سی ڈی آر ایس صحافیوں کے لئے مثالی کام کر رہے ہیں،  ایسے شاندار اقدامات پر بانی سی ڈی آر ایس اور صدر فورتھ پلر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فورتھ پلر کی ٹیم کا صحافیوں کی فلاح کا جذبہ قابل قدر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں