ادارہ شماریات کے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری

0
133

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔ جولائی 2021، مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی اور جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 1.34 فیصد بڑھی ہے۔

شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 42.40، پیاز 34.53 فیصد مہنگا، گھی 6.70 فیصد، خوردنی تیل 6.56 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمت میں 5.08 فیصد اضافہ، آلو اور دال چنا کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ، دال مونگ 11.36 فیصد، چکن 10.07 فیصد سستا ہوا ہے۔ دال ماش 5.18 فیصد، دال مسور 1.24 فیصد سستی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں