وزیرستان محکمہ زراعت کی نااہلی اور لیبارٹری نہ ہونے کے باعث سیبوں کے باغات بیماریوں کا شکار

0
33

وانا (شھزادین) ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں محکمہ زراعت وانا کی نااہلی اور لیبارٹری نہ ہونے کے باعث سیبوں کے باغات مختلف قسم کے بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔

سب ڈویژن وانا سے تعلق رکھنے والے کسان صورت خان، جمشید وزیر اور زاربت خان نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ زراعت وانا میں نااہل اور ناتجربہ کار اہلکاروں کی وجہ سے سب ڈویژن وانا میں سبزی اور میواجات کے باغات ہرسال غلط اسپرے کرنے سے متاثر ہورہا ہے اور ہر سال مقامی زمیندار اور کسان کروڑوں رو پے نقصان اٹھانا پڑتا ہیں۔

صورت خان نے کہا کہ محکمہ جنگلات سب ڈویژن وانا کے اہلکار سبزی اور میواجات کی مد میں قیمتی ادویات اور اسپرے مہنگے داموں بازار میں فروخت کرنے لگے ہیں اس بابت زمینداروں اور کسانوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بیماری کے خلاف فوری اقدامات اٹھائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں